28 مئی ، 2012
لاہور … پنجاب حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ عمرقید کی سزا پوری ہونے پر بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ کی رہائی کیلئے وفاقی حکومت سے سفارش کردی ہے ، سربجیت سنگھ کے وکیل کے مطابق اس کی رہائی 48گھنٹے میں متوقع ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت نے جیو نیوز کے نمائندے محمد عاصم نصیر کو بتایاکہ سربجیت سنگھ نے 2004ء میں سزا پوری کرلی تھی تاہم آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت اسے جیل میں رکھا گیا ۔ حال ہی میں ایم این اے زاہد حامد کی سربراہی میں قائم ایک کمیٹی نے وفاقی حکومت سے اس کی رہائی کیلئے سفارش کی ہے۔ سربجیت سنگھ کے وکیل اویس شیخ کا کہنا ہے کہ ان کا 76 سالہ موٴکل لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قید ہے جس کی رہائی ایک دو روز میں متوقع ہے۔اویس شیخ کے مطابق سربجیت سنگھ کو ضیاء دور میں جاسوسی کے الزام میں پکڑا گیا، جرم ثابت ہونے پر عدالت نے اسے سزائے موت سنائی جسے اس وقت کے صدر غلام اسحاق خان نے عمرقید میں بدل دیا۔