انٹرٹینمنٹ
27 دسمبر ، 2015

پریانکا چوپڑا کا ہوگا اب اپنا پروڈکشن ہائوس

پریانکا چوپڑا کا ہوگا اب اپنا پروڈکشن ہائوس

ممبئی .....بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے ’پرپل پیبل پکچرز ‘کے نام سے اپنا پروڈکشن ہائوس بنا ڈالا۔

پریانکا کا کہنا ہے ، اس پروڈکشن ہائوس میں نئے ٹیلنٹ کو پروموٹ کیا جائے گا اور میں خود ان کے ساتھ کام کروں گی تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہو ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میںجب ا نڈسٹری میں آئی تو اپنے قدم جمانے کے لیےخاصی دشواری پیش آئی ۔ ان ہی باتوں کو مدنظر رکھ کر میں نے پروڈکشن ہائوس بنانے کا فیصلہ کیا تاکہ نئے آنے والوں کو ایک اچھا پلیٹ فارم مل سکے۔

مزید خبریں :