پاکستان
28 دسمبر ، 2015

بیچلرزاور ماسٹرز میں اوپن میرٹ پر داخلوں کی فہرستیں جاری

بیچلرزاور ماسٹرز میں اوپن میرٹ پر داخلوں کی فہرستیں جاری

کراچی........جامعہ کراچی کے قائم مقام ڈائریکٹر ایڈمیشن پروفیسر ڈاکٹرشکیل احمد خان کے مطابق بیچلرزاور ماسٹرز (مارننگ پروگرام ) میں اوپن میرٹ کی بنیاد پرہونے والے داخلوں کی فہرستیں جاری کردی گئی ہیں۔بیچلرز پروگرام کے ایسے طلبہ جن کے نام جاری کردہ میرٹ لسٹ میں آچکے ہیں۔ وہ اپنی داخلہ فیس 29 دسمبر 2015 ء تا یکم جنوری 2016 ء تک جمع کراسکتے ہیں ۔

اسی طرح ماسٹرز پروگرام کے ایسے طلبہ جن کے نام جاری کردہ میرٹ لسٹ میں آچکے ہیں وہ اپنی داخلہ فیس 04 جنوری تا07 جنوری 2016 ء تک جمع کراسکتے ہیں۔

علاوہ ازیں بیچلرز پروگرام میں داخلہ ٹیسٹ کی بنیاد پر ہونے والے داخلوں کی جاری کردہ فہرستوں میں جن طلبہ کے نام آچکے ہیں وہ بھی اپنی داخلہ فیس 29دسمبر 2015 ء تا یکم جنوری 2016 ء تک جمع کراسکتے ہیں۔

مزید خبریں :