پاکستان
28 دسمبر ، 2015

بالائی علاقوں میں برف کو نہیں ہٹایا جاسکا ،رابطہ سڑکیں بند

بالائی علاقوں میں برف کو نہیں ہٹایا جاسکا ،رابطہ سڑکیں بند

اسلام آباد.......ملک کے پہاڑی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے ۔ خون جماتی ٹھنڈ نے لوگوں کو گھروں میں محصور کردیا ہے ۔دوسری جانب بعض بالائی علاقوں میں اب تک برف کو نہیں ہٹایا جاسکا اوررابطہ سڑکیں بند ہیں۔ گلگت بلتستان اور قبائلی علاقےان دونوں شدید سردی کی لیپٹ میں ہیں۔

ضلع غذر ، اور اسکردو سمیت دیامر کے بالائی پہاڑی علاقوں بابو سر ٹاپ، نانگا پربت اور دیگرعلاقوں میں برف باری سے سردی مزید بڑھ گئی ہے۔ بعض بالائی علاقوں میں اب تک برف کو نہیں ہٹایا جاسکا اوررابطہ سڑکیں بند ہیں،جس سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

قبائلی علاقے پاراچنار اورکزئی ایجنسی اور شمالی اور جنوبی وزیرستان سمیت بالائی علاقوں میں ہر آنے والے دن کے ساتھ سردی کی شدت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ سندھ ، پنجاب ، بلوچستان میں خشک سردی ہے،جبکہ میدانی علاقے دھند کی لپیٹ میں ہیں۔

ادھر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

مزید خبریں :