پاکستان
28 مئی ، 2012

کراچی:فائرنگ کے مختلف واقعات میں 5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

کراچی:فائرنگ کے مختلف واقعات میں 5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

کراچی … کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایس پی، ڈاکٹر اور کالعدم جماعت کے 2 کارکنوں سمیت 5 افراد جاں بحق جبکہ خاتون سمیت متعدد زخمی ہوگئے۔ تازہ اطلاعات کے مطابق گلشن اقبال کی ضیاء کالونی میں مسلح موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کرکے ذیشان اور دانش نامی افراد کو شدید زخمی کردیا جنہیں جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے۔ ترجمان کالعدم اہلسنت و الجماعت کے مطابق مقتولین ان کے عہدیدار تھے۔ اس سے قبل کورنگی تین نمبر میں بنگالی کیمپ کے قریب 3 سے 4 موٹر سائیکلوں پر سوار مسلح افراد نے گھات لگاکر پولیس کی جیپ نمبر ایس پی 1235 پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ سے تقرری کے منتظر ایس پی شاہ محمد اور ان کے دوست ڈاکٹر دلشاد غوری موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کے گن مین کو اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں ڈاکٹرز اس کی جان بچانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ آئی جی سندھ نے موقع کا دورہ کرنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا نتیجہ ہے۔ فائرنگ کا دوسرا واقعہ شرافی گوٹھ میں پیش آیا جہاں مسلح موٹر سائیکل سوار ملزمان نے گارمنٹس سے واپس آنے والی بس پر فائرنگ کردی جس سے بس میں سوار خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے تاہم ڈرائیور نے عقلمندی سے کام لیتے ہوئے بس روکی نہیں اور رفتار تیز کرتا ہوا موقع سے نکل جانے میں کامیاب ہو گیا۔ کلفٹن میں شون سرکل کے پاس ملزمان نے کپڑے کے تاجر اور دہلی کالونی کے رہائشی عدنان کو بلا کر فائرنگ کرکے قتل کردیا، پولیس کے مطابق واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا نتیجہ ہے۔

مزید خبریں :