28 دسمبر ، 2015
کابل.........افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایئر پورٹ کے نزدیک خودکش کار بم دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور4 زخمی ہو گئے۔ دھماکے کے بعد علاقے میں فائرنگ بھی کی گئی۔
ترجمان وزارت داخلہ نے کابل کے حامد کرزئی ایئر پورٹ کے مشرقے حصے میں خودکش کار بم دھماکے کی تصدیق کی جس کے بعد علاقے میں فائرنگ کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتا ل منتقل کردیا گیا ہے۔
تین ہفتے قبل کابل میں سفارتی مشن پر خودکش دھماکے میں 8 افراد ہلاک ہو ئے تھے ، ایک ہفتے قبل طالبان نے کابل کے مختلف حصوں میں 3 راکٹ بھی برسائے تھے۔