28 دسمبر ، 2015
کامرہ........پاک فضائیہ نے جے ایف 17تھنڈر کا سالانہ پیدواری ہدف حاصل کرلیاہے۔ایروناٹیکل کمپلیکس نے رواں سال 16واں جے ایف 17تھنڈر پاک فضائیہ کے حوالے کردیا۔
ترجمان پاک فضائیہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ائر فورس سالانہ 16طیارے بنارہی ہے ، جے ایف 17تھنڈر ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ میں تیار کیا گیا ہے۔ تاہم اب ایروناٹیکل کمپلیکس کی پیدواری گنجائش بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔