پاکستان
28 دسمبر ، 2015

لاہور:رینجرزاختیارات میں کمی کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

 لاہور:رینجرزاختیارات میں کمی کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

لاہور.....سندھ اسمبلی کی جانب سےرینجرز کےاختیارات میں کمی کےاقدام کوسپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیلنج کر دیاگیا۔رینجرزاختیارات میں کمی کےخلاف درخواست بیرسٹرظفراللہ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں دائرکی ۔

درخواست گزارکامؤقف ہےکہ سندھ حکومت کو رینجرز کےاختیارات میں کمی کرنےکاکوئی اختیار حاصل نہیں،جبکہ کراچی اورسندھ کےحالات رینجرز کو مکمل اختیارات دےکر ہی بہتر بنائے جا سکتے ہیں،درخواست میں استدعاکی گئی ہےکہ رینجرز کے اختیارات میں کمی کااقدام کالعدم قرار دیا جائے۔

مزید خبریں :