پاکستان
28 دسمبر ، 2015

شیخوپورہ: ٹرالےاورکوچ میں ٹکر،15افراد زخمی

شیخوپورہ:  ٹرالےاورکوچ میں ٹکر،15افراد زخمی

شیخوپورہ.....شیخوپورہ کےقصبےقلعہ ستار شاہ کے قریب ٹرالےاورکوچ کی ٹکرمیں کوچ سوار15 مسافرزخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق مسافر کوچ جو سرگودھا سے لاہور آ رہی تھی، لاہور روڈ قلعہ ستار شاہ کے قریب ایک ٹرالہ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 15 مسافر زخمی ہو گئے۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور مسافر کوچ میں پھنسے سات افراد کو کوچ کاٹ کر نکالا گیا۔زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ایک مسافر کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

مزید خبریں :