28 دسمبر ، 2015
جعفرآباد........جعفرآباد کے علاقے ڈیرہ اللہ یار بائی پاس پر مسافر بس اور ویگن میں تصادم سے 35 افراد زخمی ہوگئے ۔پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیاجب تیزرفتارویگن مخالف سمت سے آنے والی بس سے ٹکراگئی جس سےمسافربس الٹ گئی۔
حادثے میں 35 افراد زخمی ہوگئے جن میں خواتین بچے بھی شامل ہیں، ریسکیوذرائع کے مطابق زخمیوں میں 10کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی گئی ہے جنھیں طبی امداد کے بعد لاڑکانہ ،کوئٹہ اورجیکب آباد کی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کرنے کے بعددونوں مسافرگاڑیوں کو اپنے قبضے میں لے لیاہے۔