28 دسمبر ، 2015
ڈہرکی ........ڈہرکی میں دو بیٹوں کا خون سفید ہو گیا ، پنشن کی رقم نہ دینے پروالد پرمبینہ تشدد کیا۔ باپ کی درخواست پردونوں بیٹوں کےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق ڈہرکی کے فوجی محلہ میں بیٹوں نے پنشن کی رقم نہ دینے پر باپ کو تشدد کا نشانہ بنایا اور کمرے میں بند کردیا۔ اہل محلہ کی اطلاع پر پولیس نے متاثرہ شخص کو بازیاب کرایا اور اس کے دو بیٹوں کے خلاف رپورٹ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔ باپ پر تشدد کے بعد دونوں بیٹے فرار ہوگئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔