پاکستان
28 دسمبر ، 2015

وزیر اعظم کی بن قاسم پاور منصوبہ مقررہ وقت پر مکمل کرنے کی ہدایت

وزیر اعظم کی بن قاسم پاور منصوبہ مقررہ وقت پر مکمل کرنے کی ہدایت

کراچی ......وزیر اعظم نواز شریف نے بن قاسم میںکول پاور منصوبے سے 31دسمبر 2017 تک پیداوار شروع کرنے کی ہدایت کی ہے ، چینی ماہرین نے یقین دہانی کرائی ہے کہ منصوبہ اگست 2017 تک مکمل کرلیں گے۔

وزیر اعظم نواز شریف نے چینی سفیر سن وی ڈونگ کے ہمراہ بن قاسم میں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے کا معائنہ کیا۔

اس موقع پروزیراعظم نوا ز شریف کا کہنا تھا کہ دسمبر 2017 منصوبے کی ڈیڈلائن ہے ، 31دسمبر 2017 تک منصوبے سے پیداوار شروع ہوجانی چاہیے۔

وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ حکومت منصوبوں کی تکمیل کیلئے بھرپور معاونت کرری ہے، 31دسمبر 2017 تک منصوبے سے پیداوار شروع ہوجانی چاہیے۔ وزیر اعظم نے چینی سفیر سن وی ڈونگ کے کردار کی بھی تعریف کی۔

چینی ماہرین نے منصوبے مقررہ وقت پر مکمل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ کوشش ہے منصوبہ اگست 2017 تک مکمل کرلیں گے ، منصوبوں کی تکمیل کیلئے دن رات کام کررہے ہیں۔

چینی ماہرین نے پاکستان میں سیکیورٹی کی صورت حال پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔اس موقع پر چینی سفیر سن وی ڈونگ کا کہنا کہ منصوبوں میں بین الاقومی معیار کو ملحوظ خاظر رکھا جارہا ہے۔

وزیراعظم نواز شریف کو پورٹ قاسم پر جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ پورٹ قاسم سب سے مصروف اور زیادہ آمدن کی حامل بندرگاہ ہے، یہاں قائم صنعتی زون میں 250 صنعتیں کام کررہی ہیں، بن قاسم پر 8 آپریشنل ٹرمینل ہیں ایک ایل این جی ٹرمینل بھی قائم کیا گیا ہے،جسے 11 ماہ کی رکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا ۔

وزیراعظم کو بتایا گیا کہ ایل این جی ٹرمینل پر ایل این جی کو گیس میں تبدیل کرکے پائپ لائن کے ذریعے ترسیل کی جائے گی جبکہ حکومت ایل این جی کے ذریعے 3600 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کے منصوبے پر کام کررہی ہے۔

اس سے قبل کراچی ایئرپورٹ پر وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے وزیراعظم نواز شریف کا استقبال کیا۔وزیراعظم کے ہمراہ وزیردفاع خواجہ آصف، وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور وزیرتجارت خرم دستگیرتھے۔

مزید خبریں :