28 دسمبر ، 2015
سوات......اسپیشل پولیس یونٹ ملاکنڈ ریجن نے سیکورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث دہشت گرد آدم خان کو گرفتار کرلیا ہے۔
اسپیشل پولیس یونیٹ ملاکنڈ ریجن کے مطابق دہشت گرد آدم خان ولد تور خان سکنہ سوات کو ملاکنڈ میں ایک کامیاب کارروائی کےد وران دھرلیا گیا۔ ملزم آدم خان نے 2009 میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر مٹہ میں سیکورٹی فورسز پر کئی حملے کئے تھے جن میں فورسز کے کئی جوان زخمی ہوئے۔ ملزم کو تفتیش کے لئے خفیہ مقام پر منتقل کردیاگیا۔