28 دسمبر ، 2015
اسلام آباد.......عمران فاروق قتل کیس کے3ملزمان محسن علی ، معظم علی اور خالد شمیم کو ایف ایٹ کچہری میں ڈیوٹی مجسٹریٹ کے روبروپیش کردیا گیا۔ایف آئی اے نے ملزمان کے 14روزہ جسمانی ریمانڈکی استدعا کردی۔
ملزم معظم علی کے وکیل شاہد کمال نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ اس عدالت کو جسمانی ریمانڈ دینے کا اختیار نہیں۔ملزم معظم علی نے کہا کہ ریمانڈ ایک دفعہ دے دیں چاہے 50روز کا دیں۔
ڈیوٹی مجسٹریٹ سید حیدر شاہ نے کہاکہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سہیل اکرام سے بات کرنے کے بعد کیس کی کارروائی کرونگا۔
عمران فاروق قتل کیس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ عدالت میں پیش کردی گئی ،نبیل رحمان ایڈووکیٹ ملزم محسن علی کے وکیل مقرر ہوئے ہیں۔ انہوں نےوکالت نامے پر دستخط کردیے۔