پاکستان
28 مئی ، 2012

اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا کی رولنگ پشاور ہائی کورٹ میں بھی چیلنج

 اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا کی رولنگ پشاور ہائی کورٹ میں بھی چیلنج

پشاور…وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی نااہلی سے متعلق اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی رولنگ کو پشاور ہائی کورٹ میں بھی چیلنج کردیا گیا۔ پشاور کے ایک مقامی وکیل عبدالصمد مروت کی طرف سے دائر کی گئی رٹ میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کی رولنگ غیر آئینی ہے کیونکہ آئین کے آرٹیکل 63 کی ذیلی دفعہ دو کے تحت اسپیکر اس بات کی پابند ہے کہ عدالتی فیصلے کے تیس دنوں کے اندر وزیراعظم کے خلاف ریفرنس الیکشن کمشنر کو بھجوادے۔ رٹ میں موقف اختیار کیا گیا کہ ا سپیکر نے اپنی رولنگ میں عدالتی فیصلوں کی غلط تشریح کی ہے۔ اسپیکر کی رولنگ سے یہ تاثر ملتا ہے کہ قانون صرف عام آدمی کیلئے ہے۔ رٹ میں عدالت عالیہ سے مداخلت کرنے اورا سپیکر کی رولنگ معطل کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

مزید خبریں :