پاکستان
28 مئی ، 2012

کراچی میں قیام امن کیلئے سخت ترین کارروائی کرنا ہوگی، شاہی سید

کراچی میں قیام امن کیلئے سخت ترین کارروائی کرنا ہوگی، شاہی سید

کراچی … عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید کا کہنا ہے کہ کراچی میں مستقل قیام امن کیلئے مصلحتوں سے کام لینے کے بجائے سخت ترین کارروائی کرنا ہوگی۔ اپنے ایک بیان میں شاہی سید نے کراچی کے علاقے کورنگی میں ایس پی شاہ محمد کی ٹارگٹ کلنگ اور لانڈھی میں بس پر فائرنگ کی شدید مذمت کی، ان کا کہنا ہے کہ تمام قومیتوں اور تمام شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی ٹارگٹ کلنگ کے بعد اب منظم سازش کے تحت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو نشانہ بنایا جارہا ہے، جو ریاستی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ شاہی سید نے مطالبہ کیا کہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کی روک تھام کیلئے محبت سندھ ریلی پر فائرنگ کے ذمہ داران کو منظر عام پر لایاجائے اور سخت ترین سزا دی جائے۔

مزید خبریں :