پاکستان
30 دسمبر ، 2015

پشاور :پولیس کا سرچ آپریشن،26مشتبہ افراد زیرحراست

پشاور :پولیس کا سرچ آپریشن،26مشتبہ افراد زیرحراست

پشاور .....پشاورکے علاقہ شاہ قبول میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 26 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق پشاورکے علاقہ شاہ قبول میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا،اس دوران لیڈیزپولیس اور کھوجی کتوں کی مدد سے50 کے قریب گھروں اور ہوٹلوں کو چیک کیا گیا۔

ایس ایس پی آپریشنز پشاورڈاکٹرمیاں سعید کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران 26 مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا۔ جنہیں تھانہ شاہ قبول منتقل کرکے مزیدتفتیش کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :