پاکستان
30 دسمبر ، 2015

نادرا آفس مردان :دہشتگرد حملے کا مقدمہ درج،شہر کی فضا سوگوار

نادرا آفس مردان :دہشتگرد حملے کا مقدمہ درج،شہر کی فضا سوگوار

مردان ......مردان دھماکے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف پولیس کی مدعیت میں درج کرلیاگیا ،شہر کی فضا سوگوار ہے، دھماکے میں 26 افراد جاں بحق اور 45 سے زائد زخمی ہوئےتھے۔

مردان میں گزشتہ روز خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا،حادثے میں 26 قیمتی جانوں کا نقصان ہوا اور 45سے زائد افراد زخمی ہوئے،زخمیوں میں سے کچھ پشاور کے اسپتال میں بھی زیر علاج ہیں ۔

مردان دھماکے کی ایف آئی آر پولیس کی مدعیت میں تھانا سی ٹی ڈی میں درج کر لی گئی ہےجبکہ مختلف تفتیشی ٹیمیں جائے حادثہ کا جائزہ لے رہی ہیں اور شواہد اکھٹا کر رہی ہیں ۔

خوفناک دھماکے کے بعد شہر کی فضا سوگوار ہے،لوگ ابھی تک دھماکے سے خوفزہ ہیں ،ادھر 11افراد کی تدفین گزشتہ روز ہی کردی گئی ہے ، کچھ میتیوں کو آبائی علاقوں میں روانہ کردیاگیا جبکہ کچھ کی تدفین آج کی جائےگی ۔

شہر میں سیکیورٹی سخت ہے اور جگہ جگہ سرچ آپریشن جاری ہے ۔امریکا نے خود کش دھماکے کی شدید مذمت کی تھی۔

مزید خبریں :