30 دسمبر ، 2015
لاہور .....پنجاب میں تینوں مرحلوں میں خالی رہ جانےوالی بلدیاتی اداروں کی 175خالی نشستوں پر پولنگ کاعمل جاری ہے ، چیئرمین،وائس چیئرمین اورکونسلرز کی ان خالی نشستوں کیلئے518 امیدوار میدان میں ہیں۔
الیکشن کمشنرپنجاب مسعوداحمد ملک نےجیونیوزکوبتایاکہ پنجاب کے30 اضلاع میں خالی رہ جانےوالی175بلدیاتی نشستوں پرپولنگ کا عمل صبح ساڑھے7بجےشروع ہوا،جوبغیرکسی وقفےکےشام ساڑھے5بجے تک جاری رہیگا۔
بلدیاتی انتخابات کے3مراحل میں چیئرمین ،وائس چیئرمین اور کونسلرز کی 175 نشستیں مختلف وجوہ کی بنیاد پر خالی رہ گئی تھیں ، ان نشستوں پر518 امیدوار میدان میں ہیں۔
الیکشن کمشنر نے بتایاکہ کونسلرز نشست کے 39 امیدوار پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہو چکے ہیںجبکہ ضلع حافظ آباد کی 3یونین کونسلوں میں کونسلرز کی خالی نشستوں پرکسی نے کاغذات جمع نہیں کرائے،ان نشستوں پر انتخابات کے لئے نیا شیڈول جاری کیا جائے گا۔