30 دسمبر ، 2015
کوئٹہ ......وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم لاہور آئے اور دوچار گھنٹے ہمیں دئے،پاک بھارت مذاکرات کا دور پھر سے شروع ہوگا،دنیا میں بڑے بڑے معاملات بات چیت سے حل ہوئے ۔
وزیراعظم نوازشریف نے ژوب میں اقتصادی راہداری منصوبے کے مغربی روٹ کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ دونوں ممالک کیلئے وقت کا تقاضا ہے کہ ہم ایک دوسرے کے دشمن بن کر نہ رہیں ۔
وزیراعظم ژوب آئے تو اپنے ہمراہ مولانا فضل الرحمان،مشاہد حسین،محمود خان اچکزئی ،افتخار حسین،میر حاصل بزنجو ،ناصر خان جنجوعہ ،عبدالقادر بلوچ اور عباس آفرید ی سمیت اہم سیاسی قائدین کو بھی لے آئے ۔
انہوں نے منصوبے کی حمایت پر سیاسی جماعتوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ اقتصادی راہداری بے روزگاری اور پسماندگی کو ختم کردی گی ،ملکی خوشحالی کی ابتدائ بلوچستان سے ہوگی ۔
ترقیاتی منصوبے جاری نہ رکھنے پر وزیراعظم نے ماضی کی حکومتوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا، اور کہا کہ حکومتیں ذمہ داریاں ادا کرتیں تو ملک مسائل کا شکار نہ ہوتا ،انہوں نے شکوہ کیا کہ ہم نے ایسی حکومتیں کیوں آنے دیں ،جنہوں نے بجلی کی قلت پیدا کی ۔