30 دسمبر ، 2015
اسلام آباد ......سنگین غداری کیس میں ایف آئی اے نے سابق وزیراعظم شوکت عزیز کو 4 جنوری کو اسلام آباد طلب کر لیا ہے۔
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم شوکت عزیز کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کیا گیا ہے، اس سلسلے میں ایف آئی اے کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ واجد ضیا نے شوکت عزیز کو خط بھی لکھ دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شوکت عزیز ڈائریکٹر ایف آئی اے مقصود الحسن کو خط ملنے کی تصدیق کریں گے۔