30 دسمبر ، 2015
لاہور ......تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن پنجاب نے این اے 122 کی علیم خان کی پٹشن میں پیش نہ ہوکر مسلم لیگ ن کا نمائندہ ہونے کا ثبوت دیدیا ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ انصاف میں تاخیر انصاف نہ دینے کےمترادف ہے ، این اے 122 کے دھاندلی کیس میں ایک لاکھ 84 ہزار میں سے 53 ہزار جعلی ووٹوں کا فیصلہ لینے میں دو سال لگے ۔ ابھی تک کسی کو سزا نہیں دی گئی ۔
ان کا کہناتھا کہ این اے 122 کی بد انتظامی میں ملوث کسی فرد کا الیکشن کمیشن کی جانب سے احتساب بھی نہیں کیا گیا ۔
عمران خان نے کہا ہے کہ اب علیم خان نے 122 میں دھاندلی کا نیا طریقہ بے نقاب کیا ہے الیکشن کمیشن سمجھ لےعوام قبل از وقت دھاندلی کو قبول کرنے کو تیارنہیں۔