30 دسمبر ، 2015
لاہور ......لاہور ہائی کورٹ نے زین قتل کیس میں سابق وزیر مملکت صدیق کانجو کے بیٹے مصطفی کانجو کی بریت کے خلاف اپیل پر ملزموں کو نوٹس جاری کردیے۔
لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بنچ نے مصطفی کانجو کی بریت کےخلاف حکومتی اپیل پر سماعت کی۔ عدالتی حکم پر مقدمے کی فرنزاک رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی اور پراسیکیورٹر جنرل پنجاب نے بتایا کہ فرنزاک ٹیسٹ کے مطابق مقتول زین کے خون کا نمونہ مصطفی کانجو کے سیکیورٹی گارڈر کے کپڑوں پر خون کے دھبوں سے میچ کرگیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مصطفی کانجو کو انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے 27 اکتوبر کو بری کیا تھا جبکہ فرنزاک رپورٹ اس ماہ دسمبر میں تیار کی گئی ہے۔