30 دسمبر ، 2015
لاہور .....لاہورمیں انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نےنجی ائرلائنز کے پائلٹ کیپٹن عصمت کے جوڈیشل ریمانڈ میں 2 جنوری تک توسیع کردی ۔
نجی ایئرلائنز کےپائلٹ کیپٹن عصمت محمود کو نشے کی حالت میں طیارہ اڑانےکے الزام میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا ۔
عدالت نے کیپٹن عصمت محمود کےجوڈیشل ریمانڈ میں 2جنوری تک توسیع کر تے ہوئے ملزم کو چالان کی نقول فراہم کرنے کا حکم دیا ۔ عدالت نےآئندہ سماعت پرملزم کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنےکا بھی حکم دےدیا۔