دنیا
31 دسمبر ، 2015

دہشت گردی ختم کرنے کی شرط پر مذاکرات ہوں گے، اشرف غنی

دہشت گردی ختم کرنے کی شرط پر مذاکرات ہوں گے، اشرف غنی

کابل......افغان صدر اشرف غنی کا کہنا ہے کہ طالبان کی جانب سے دہشت گردی ختم کرنے کی شرط پر ہی امن مذاکرات ہوسکتے ہیں۔

کابل میں افغان صدر اشرف غنی نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ یہ بات یقینی ہے کہ امن مذاکرات میں پوری طالبان تنظیم نہیں ان کے مختلف گروپ ہوں گے، بنیادی مسئلہ امن یا دہشت گردی میں سے کوئی ایک راستہ منتخب کرنے کا ہے۔

افغانستان، پاکستان، چین اور امریکا کے حکام 11جنوری کو اسلام آباد میں ملاقات کریں گے، ملاقات میں افغان امن مذاکرات دوبارہ بحال کرنے کے لیے بات چیت کی جائے گی۔

مزید خبریں :