پاکستان
01 جنوری ، 2016

انکم ٹیکس ترمیمی بل 2016 ءقومی اسمبلی میں پیش

انکم ٹیکس ترمیمی بل 2016 ءقومی اسمبلی میں پیش

اسلام آباد......انکم ٹیکس ترمیمی بل 2016 ءقومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا۔انکم ٹیکس ترمیمی بل 2016 کو متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا ہے۔

بل کے متن کے مطابق ایک فیصد ٹیکس دے کر 5کروڑ روپے کا کالا دھن سفید کرایا جا سکے گا، 31 جنوری 2016ء تک گوشوارے جمع کرانے پر گزشتہ چار سال کی آمدنی کا ذریعہ نہیں پوچھا جائے گا۔

بل کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ سالانہ ٹیکس گوشواروں کے آڈٹ کی بھی چھوٹ حاصل ہوگی، 2016ء سے 2018ء کے دوران ٹرن اوور پر ٹیکس ریٹس مختلف ہوں گے، فائلر بننے کے بعد ٹیکس کی شرح بتدریج کم ہوتی جائے گی۔

مزید خبریں :