دنیا
29 مئی ، 2012

منموہن سنگھ کی آنگ سان سوچی سے ملاقات

منموہن سنگھ کی آنگ سان سوچی سے ملاقات

ینگون… بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ نے میانمار کی ا پوزیشن رہنما آنگ سان سوچی سے ملاقات کرکے انہیں بھارت کے دورے کی دعوت دی ہے، جو انہوں نے قبول کرلی ہے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق میانمار کے دورے پر آئے ہوئے بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ نے حکومتی اراکین کے ساتھ ملاقات کے بعد ینگون میں اپوزیشن رہنما آنگ سان سوچی سے ملاقات کی ،ملاقات کے دوران بھارتی وزیراعظم نے آنگ سان سوچی کو بھارت کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے کانگریس رہنما سونیا گاندھی کی جانب سے آئندہ جواہر لعل نہرو میموریل لیکچر میں شرکت کا پیغام بھی پہنچایا، اس موقع پر آنگ سان سوچی نے کہا کہ وزیراعظم منموہن سنگھ کی جانب سے دورے کی دعوت پر ان کی شکر گزار ہیں اور جلد وہ یہ دورہ کریں گی ۔ ملاقات کے بعد وزیراعظم منموہن سنگھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں آنگ سان سوچی اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ دیرینہ تعلقات پر فخر ہے۔

مزید خبریں :