دنیا
02 جنوری ، 2016

پٹھان کوٹ ایئربیس کے پانچویں حملہ آورکی لاش مل گئی

پٹھان کوٹ ایئربیس کے پانچویں حملہ آورکی لاش مل گئی

نئی دہلی.....بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی ریاست پنجاب کے شہر پٹھان کوٹ کے ائیر بیس آپریشن میں پانچویں حملہ آورکی لاش مل گئی ہے۔اس سے قبل حملے میں چارحملہ آور اور چار بھارتی فوجی ہلاک جبکہ 6زخمی ہوئے تھے۔

ایئربیس پرحملے کےبعدسیکیورٹی فورسزکاسرچ آپریشن جاری ہے۔بھارتی ریاست پنجاب کے ضلع پٹھان کوٹ میں رات گئے حملہ آوروں نے فضائیہ کے اڈے کو نشانہ بنایا۔

بھارتی وقت کے مطابق رات ساڑھے 3بجے چھ سے سات حملہ آور سرکاری گاڑی میں ایئرفورس اسٹیشن میں داخل ہوئے اورفائرنگ شروع کر دی۔ حملہ آوروں نے بھارتی فوجی وردیاں پہن رکھی تھیں۔

بھارتی حکام کا کہنا تھا کہ حملہ آورگرداس پور کے ایس پی کی گاڑی میں سوار تھےجو گذشتہ روز چھینی گئی تھی۔بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ حملہ آور ائیر بیس کے انتظامی بلاک تک پہنچ گئے تھےجہاں بھارتی لڑاکا طیارے موجود تھے ۔

بھارتی حکام کے مطابق حملے میں ایئر بیس کو کوئی نقصان نہیں پہنچا،جبکہ سکیورٹی فورسز حملہ آوروں کو شناخت کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

ادھر بھارتی انٹیلی جنس ذرائع کا کہنا ہے کہ حکام کو علاقے میں مشتبہ افراد کی موجودگی اورایئر بیس پر ممکنہ حملے سے گذشتہ روز ہی آگاہ کر دیا گیا تھا۔

بھارتی وقت کے مطابق حملہ آوروں سے مقابلہ صبح ساڑھے نو بجے ختم ہوا جس کے بعد علاقے میں پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے۔ علاقے کی ہیلی کاپٹروں سے فضائی نگرانی کی جا رہی ہے۔ ایسے میں بھارتی میڈیا کی جانب سے پانچویں حملہ آور کی لاش ملنے کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔

مزید خبریں :