02 جنوری ، 2016
ریاض......سعودی عرب کی زیرقیادت اتحادی فوج نے یمن میں جنگ بندی ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔سعودی نیوز ایجنسی کے مطابق یمن میں جنگ بندی کا آغاز 15 دسمبر کو ہوا تھا۔
فریقین کی جانب سے کئی مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی ،اس صورت حال میں سعودی اتحاد نے جنگ بندی ختم کردی ہے اور اس فیصلے کا اطلاق مقامی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے سے ہوگیا ہے ۔