دنیا
02 جنوری ، 2016

بھارت :اتر پردیش میں ٹریفک حادثہ،12 افراد ہلاک

بھارت :اتر پردیش میں ٹریفک حادثہ،12 افراد ہلاک

نئی دہلی......بھارت کے شمالی علاقے میں ٹریفک حادثے کے دوران 12 افراد ہلاک ہوگئے ۔حادثہ بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر بلرام پور میں پیش آیا، جہاں مسافروں سے بھری وین، بس اور ٹرک کے درمیان تصادم ہوگیا۔

وین میں مذہبی یاتری سوار تھے، واقعےکے وقت وین سامنے سے آنے والی بس سے ٹکراتے ہوئے دونوں ٹرک سے ٹکرا گئیں۔ نتیجے میں 12افراد ہلاک اور 3زخمی ہوگئے جنہیں فوری اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مزید خبریں :