پاکستان
29 مئی ، 2012

لاہور:اچھرہ بینک ڈکیتی،3ڈاکوؤں کی شناخت

لاہور:اچھرہ بینک ڈکیتی،3ڈاکوؤں کی شناخت

لاہور…لاہور کے علاقے اچھرہ میں ایک اور بینک کو ڈاکووٴں نے لوٹ لیا۔ رواں سال شہر میں بنک ڈکیتی کی یہ چوتھی جبکہ ڈیڑھ سال کے دوران 16 ویں واردات ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے 3 ڈاکووٴں کی شناخت ہو گئی ہے۔ لاہور کی فیروز پور روڈ پر واقع شہر کیمصروف ترین علاقہ اچھرہ میں جہاں ڈاکووٴں نے ایک غیرملکی بینک میں لوٹ مار کی۔ سی سی ٹی وی کیمروں نے یہ تمام واردات رکارڈ کر لی۔ جس کے مطابق چھ ڈاکو بینک کے گیٹ پر پہنچے اور دو سیکیورٹی گارڈز کو بندوق کے بٹ مار کر زخمی کر دیا۔ بعد میں ڈاکووٴں نے عملے کو یرغمال بنا کر لوٹ مار شروع کر دی۔ ڈاکووٴں نے صرف 80 سیکنڈ میں کیش کاوٴنٹر سے 35 لاکھ روپے لوٹ لئے اور پولیس کے پہنچنے سے پہلے ہی فرار ہو گئے۔پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈاکووٴں کی شناخت قدیر خان،اول زرین اور نادر خان کے ناموں سے ہو گئی ہے جن کا تعلق کوہاٹ سے ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مصروف علاقوں میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی بڑھتی وارداتیں پولیس کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ حکومت دعووٴں کے بجائے شہر میں امن و امان قائم کرنے کے لئے عملی اقدامات کرے۔

مزید خبریں :