کاروبار
29 مئی ، 2012

قیمتوں میں اضافہ:اسٹیشنز بند کرسکتے ہیں،سی این جی ایسو سی ایشن

قیمتوں میں اضافہ:اسٹیشنز بند کرسکتے ہیں،سی این جی ایسو سی ایشن

کراچی…مشترکہ مفادات کونسل کو شامل کیئے بغیرسی این جی میں اضافے کے فیصلے سے فی کلو قیمت نو تا تیرہ روپے فی کلو بڑھنے کا خدشہ ہے۔یہ بات سی این جی اسٹیشنز اوونر ز ایسو سی ایشن کیچیئرمین ملک خدا بخش نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہی، انہوں نے بتایا کہ معاملہ مشترکہ مفادات کونسل میں نہ لے جانا غلط ہے ، انہوں نے بتایا کہ قیمت میں اضافے سے پختونخواہ اور پوٹھوہار میں قیمت 13.23 روپے فی کلو بڑھنے کا خدشہ ہے جبکہ سندھ میں فی کلو قیمت 9.80 روپے بڑھ سکتی ہے ، انہوں نے بتایا کہ مشترکہ مفادات کونسل کے بجائے کل رات سی این جی میں میں اضافہ براہ راست وزارت خزانہ کو بھیجنے کا فیصلہ وہ ہے جس کے خلاف سی این جی اسٹیشنز بند کرنے کا آپشن استعمال کرسکتے ہیں۔

مزید خبریں :