دنیا
03 جنوری ، 2016

سعودی عرب نےایران کا احتجاج مسترد کر دیا

سعودی عرب نےایران کا احتجاج مسترد کر دیا

ریاض........ سعودی عرب نے گذشتہ روز تقریباً47افراد کوسزائے موت دیئے جانے کا بھرپور دفاع کرتے ہوئے اس سلسلے میں ایران کے احتجاج کو یکسر مسترد کر دیا ۔

عرب ٹی وی کے مطابق سعودی وزارت خارجہ کے ذرائع نے کہا کہ ایران عرب خطے میں سیاسی عدم استحکام کے لیے علاقائی دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہا ہے۔ ریاض میں47دہشت گردوں کو دی گئی موت کی سزاؤں پر تہران کے احتجاج کا کوئی جواز نہیں۔

سعودی حکومت ایرانی احتجاج کی کلی طور پر مسترد کرتی ہے۔ سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ دہشت گردوں کو دی گئی موت کی سزاؤں پر اشتعال انگیز رد عمل ظاہر کر کے ایران نے اپنا چہرہ خود ہی بے نقاب کر دیا دہشت گردوں کی سزاؤں پر ایران کی چیخ پکار سے ثابت ہو گیا ہے کہ ایرانی حکومت دہشت گردوں کی پشت پناہ ہے جو عرب خطے میں سیاسی عدم استحکام کی خاطر اپنے حامی گروپوں کی مدد کر رہا ہے۔

وزارت خارجہ نے کہا کہ دہشت گردوں کی سزاؤں پر ایران کے غیر ذمہ دارانہ رد عمل سے یہ بات یقین کے ساتھ کہی جا سکتی ہے کہ ایرانی حکومت عر ب ممالک میں جاری فسادات کو ہوا دینے اور اشتعال انگیز پالیسی کے فروغ کے لیے دہشت گردی کی کارروائیوں کا ذمہ دار ہے۔

مزید خبریں :