کاروبار
29 مئی ، 2012

اقلیتی رکن رانا آصف محمود کو نیا وزیر خزانہ پنجاب مقرر کرنے کا فیصلہ

اقلیتی رکن رانا آصف محمود کو نیا وزیر خزانہ پنجاب مقرر کرنے کا فیصلہ

لاہور … پنجاب حکومت نے اقلیتی رکن اسمبلی رانا آصف محمود کو نیا وزیر خزانہ مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ حلف برداری کیلئے سمری گورنر پنجاب کو بھجوادی گئی، رانا آصف محمود کا تعلق سیالکوٹ سے ہے۔ صوبائی حکومت کے ذرائع کے مطابق 5 جون کو پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلایا جارہا ہے۔ حلف اٹھانے کے بعد نئے وزیر خزانہ رانا آصف محمود 7 جون کو پنجاب کا بجٹ پیش کریں گے، بجٹ اجلاس 28 جون تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ اس سے پہلے اقلیتی رکن کامران مائیکل بھی پنجاب کے وزیر خزانہ رہ چکے ہیں۔

مزید خبریں :