دنیا
03 جنوری ، 2016

عراق جنگ :برطانوی فوجیوں کے خلاف تفتیش شروع

عراق جنگ :برطانوی فوجیوں کے خلاف تفتیش شروع

لندن.........برطانیہ میں عراق جنگ کے دوران جرائم کے مرتکب فوجیوں کو عدالتی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ بات الزامات کی تفتیش کرنے والی ٹیم کے سربراہ نے اپنے انٹرویو میں کہی۔

برطانوی وزارت دفاع کی جانب سے عراق میں برطانوی فوجیوں کی جانب سے ماورائے قانون جرائم اور دوسری وارداتوں کے ارتکاب کرنے والے فوجیوں کے خلاف تفتیشی عمل شروع کیا جا چکا ہے۔ تفتیشی ٹیم کے سربراہ مارک واروِک نے اپنے ایک تازہ انٹرویو میں کہا ہے کہ جرائم کے مرتکب برطانوی فوجیوں کو عدالتی کارروائی کا سامنا کرنا ہو گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ اْن کی ٹیم کے اراکین نے کئی سنگین خلاف ورزیوں کے حوالے سے شواہد جمع کیے ہیں۔ واروِک کے مطابق ایسی شہادتیں بھی حاصل کی گئی ہیں جن سے معلوم ہوا ہے کہ کئی فوجی غیرقانونی ہلاکتوں ں اور تشدد کرنے کے مرتکب بھی پائے گئے۔

ٹیم کے مطابق پندرہ سو سے زائد ممکنہ ہلاکتوں کے حوالے سے متاثرین و لواحقین کی شہادتیں ریکارڈ کی گئی ہیں اور ان میں کم از کم 280 کو مبینہ طور پر غیرقانونی انداز میں ہلاک کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ماورائے قانون قتل کرنے والے فوجیوں کے خلاف عدالتی کارروائی 2019 ء سے قبل شروع کرنا ممکن نہیں۔

مزید خبریں :