04 جنوری ، 2016
مظفر گڑھ.......مظفر گڑھ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے، ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق مظفر گڑھ کے علاقے خان گڑھ میں گشت پر مامور پولیس اہلکاروں نے مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی تو وہ فرار ہوگئے، پولیس کے تعاقب کرنے پر موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دونوں پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔
ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس اور ایلیٹ فورس علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کر رہی ہے۔