پاکستان
04 جنوری ، 2016

شیخ النمر کی سزائے موت، پاکستان میں احتجاجی مظاہرے

شیخ النمر کی سزائے موت، پاکستان میں احتجاجی مظاہرے

کراچی.......سعودی عرب میں سعودی مذہبی اسکالر شیخ باقر النمر کی سزا پر عملدرآمد کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔

کراچی، اسلام آباد، لاہور اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں شیخ باقر النمر کو سزا دینے کے خلاف احتجاجی مظاہرے مجلس وحدت مسلمین ، تحریک نفاذ فقہ جعفریہ اور امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام منعقد ہوئے۔

کوہاٹ میں مظاہرے اور دھرنے کے باعث کوہاٹ ہنگو روڈ تین گھنٹوں تک ٹریفک کے لیے بند رہا۔سکھر اور حیدرآباد کے ساتھ ساتھ اندرون سندھ کے مختلف شہروں میں بھی شیخ باقر النمر کی سزا پر عملدرآمد کی مظاہروں کے ذریعے مذمت کی گئی۔

مزید خبریں :