04 جنوری ، 2016
لاہور.......لاہور کی نجی یونیورسٹی نے ادیبوں کو اکٹھا کرنے اور نوجوانوں کی ادب سے دوری کو کم کرنے کیلئے ادبی بیٹھکوں کا آغاز کیا ہے،بیٹھک کو منفرد بنانے کے لیےروایتی لاہوری ناشتہ بھی اس کا حصہ ہے۔
نجی یونیورسٹی کے آڈیٹوریم میں ادبی بیٹھک کا آغاز ہوا لاہور یوں کے روایتی چٹ پٹے ناشتے سے ، سری پائے،حلوہ پوری،انڈہ چنےاور سارے ذائقے اور لذتیں لیے ہوئے دیگر لوازمات۔ بیٹھک میں ادیبوں، شاعروں،صحافیوں سمیت ادب سے محبت رکھنے والوں کی بھرپور شرکت، لاہوری ناشتے کا بھی بھرپور لطف۔
پرلطف ناشتے کے بعد ذہنوں اور دلوں کی ادبی تسکین کا بھی پورا اہتمام۔ بیٹھک کا دوسر ا دور تھاادب اور ادبی کہانیوں کا۔مختلف موضوعات پر کہانیاں پڑھی گئیں ،منتخب مختصر کہانیوں کو بےحدپذیرائی ملی۔ یونیورسٹی انتظامیہ اپنی کاوش پر خوش اور مطمئن،بیٹھک کو نوجوانوں کو ادب کے قریب لانے کی کوشش قرار دیا۔ ادبی بیٹھک کے شرکاء کا کہنا تھا کہ آج کے دور میں ایسی محفلیں نعمت سے کم نہیں۔