04 جنوری ، 2016
اسلام آباد .....وزیراعظم نوازشریف آج تین روزہ سرکاری دورے پر سری لنکا روانہ ہوں گے۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق وزیراعظم سری لنکا کے صدرکی دعوت پردورہ کر رہے ہیں، دورے میں دونوں ملکوں کے درمیان متعدد معاہدوں اورمفاہمت کی یادداشتوں پردستخط ہوں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہناتھا کہ وزیراعظم کولمبو میں اراکین پارلیمنٹ اورممتاز تاجروں سے بھی خطاب کریں گے۔