04 جنوری ، 2016
ریاض .....مدینہ سے فیصل آباد آنے پی آئی اے کی پرواز میں ایک مسافر حرکت قلب بند ہونے سے جاں بحق ہو گیا۔
ائرپورٹ زرائع کے مطابق فیصل آباد کا 75 سالہ رہائشی بنارس خان پی آئی اے کی پرواز پی کے 748 کے ذریعے مدینہ سے فیصل آباد آ رہا تھا کہ اچانک حرکت قلب بند ہونے سے جاں بحق ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق بنارس خان کے جاں بحق ہونے پر پی آئی اے کی پرواز کو ایمر جنسی طور پر ریاض ائرپورٹ پر اتار لیا گیا۔