پاکستان
04 جنوری ، 2016

وہاڑی : ٹرک اور کار میں ٹکر، 2 خواتین سمیت4 افراد جاں بحق

وہاڑی : ٹرک اور کار میں ٹکر، 2 خواتین سمیت4 افراد جاں بحق

وہاڑی ......وہاڑی میں لُڈن روڈ پر کوٹ والی پل کےقریب ٹرک اور کار کے تصادم میں 2 خواتین سمیت 4افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق لُڈن روڈپرکوٹ والی پل کےقریب تیز رفتار کار ٹرک سے جاٹکرائی، حادثے میں مختار احمد، اسکی بیوی جمیلہ بی بی، بیٹی عاصمہ اور ڈرائیور جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو اہلکاروں کاکہناہےکہ حادثہ کار ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے پیش آیا،جاں بحق افراد کا تعلق بہاول نگر کے علاقے فقیر والی سے تھا،جن کی لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹروہاڑی اسپتال منتقل کردی گئیں ہیں ۔

مزید خبریں :