پاکستان
29 مئی ، 2012

وزارت دفاع نے بھوجا ایئر لائنز پر عارضی طور پر پابندی لگادی

وزارت دفاع نے بھوجا ایئر لائنز پر عارضی طور پر پابندی لگادی

اسلام آباد … وزارت دفاع نے بھوجا ایئر لائن پر عاضی طور پر پابندی لگادی، ایئر آپریٹو سرٹیفکیوٹ بھی معطل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزارت دفاع نے بھوجا ایئر لائن پر پابندی عائد کردی، یہ پابندی عارضی طور پر لگائی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایئر لائن سروس چلانے کیلئے کم از کم 3 طیارے ہونا ضروری ہیں، جبکہ بھوجا ایئر لائنز کے پاس فی الحال 3 طیارے نہیں ہیں جس کی بنیاد پر نجی ایئر لائن پر عارضی طور پر پابندی لگادی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق بھوجا ایئر لائنز کے طیاروں کی تعداد 3 ہونے پر سروس بحال کردی جائے گی۔ واضح رہے کہ رواں سال 20 اپریل کو بھوجا ایئر لائن کا ایک طیارہ استعمال میں گر کر تباہ ہوگیا تھا جس میں عملے کے ارکان سمیت تمام 127 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

مزید خبریں :