پاکستان
04 جنوری ، 2016

گوجرانوالہ پولیس مقابلہ؛گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

گوجرانوالہ پولیس مقابلہ؛گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

گوجرانوالہ........گوجرانوالہ میں گذشتہ روز فیصل کالونی سے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ تفتیشی اداروں نے ابتدائی رپورٹ میں ملزمان کا کالعدم تنظیم سے تعلق کا امکان مسترد کردیا ہے۔ادھر ملزمان نے درجنوں وراداتوں کا اعتراف کرلیا ہے۔

گوجرانوالہ میں گذشتہ روز فیصل کالونی سے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ تھانہ کھیالی میں درج کرلیا گیا ہے، تفتیشی اداروں نے نے ابتدائی رپورٹ میں ملزمان کا کالعدم تنظیم سے تعلق کا امکان مسترد کردیا ہے۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے درجنوں وراداتوں کا اعتراف کیا ہے، جن میں ڈکیتی اور راہزنی شامل ہیں ۔

گزشتہ روز فیصل کالونی کے ایک خالی مکان میں مشکوک افراد کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے چھاپا مارا تھا تو ملزمان نے جدید ہتھیاروں سے فائرنگ شروع کردی تھی ۔ پولیس اور ملزمان کے درمیان 6 گھنٹے مقابلہ جاری رہا جس کے بعدپولیس نے خاتون سمیت 3 افراد کو گرفتار کرلیا گیا تھا ۔

مزید خبریں :