04 جنوری ، 2016
کابل......افغانستان کے شہر مزار شریف میں بھارتی قونصل خانے کے قریب حملہ آوروں اور افغان سیکیورٹی فورسز کے درمیان ہونے والا مقابلہ ختم ہوگیا۔بھارتی میڈیاکا کہنا ہے کہ واقعے میں 3 دہشت گردہلاک اور 9 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ مزارشریف میں بھارتی قونصل خانے پرحملے کے خلاف آپریشن مکمل ہوگیا،واقعے میں قونصل خانے کاعملہ محفوظ ہے۔
گزشتہ رات چند حملہ آوروں نے بھارتی قونصل خانے میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی۔ دوسری جانب آج کابل ایئر پورٹ پر پولیس چیک پوائنٹ کے نزدیک خودکش دھماکیا گیا ، جس میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
بھارتی میڈیاکا یہ بھی کہنا ہے کہ افغان صدر اشرف غنی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ٹیلیفون کرکے مزار شریف میں بھارتی قونصل خانے پر حملے کی صورت حال سے آگاہ کیا۔