دنیا
04 جنوری ، 2016

حملہ آوروں کی شناخت پر آپریشن کے بعد بات کرینگے، بھارتی وزیر خزانہ

حملہ آوروں کی شناخت پر آپریشن کے بعد بات کرینگے، بھارتی وزیر خزانہ

نئی دہلی.......بھارتی وزیر خزانہ ارون جیٹلی کا کہنا ہے کہ پٹھان کوٹ پر حملہ کرنے والوں کی شناخت کے بارے میں بات آپریشن مکمل ہونے کے بعد کریں گے، پٹھان کوٹ پر خودکش حملہ آوروں نے دھاوا بولا، جو انتہائی تربیت یافتہ تھے۔

ارون جیٹلی کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے حملے میں 5جوان مارے گئے،جبکہ ایک لیفٹیننٹ کرنل کی جان بھی گئی، حملہ آوروں کو اسٹریٹیجک اثاثہ جات سے بہت دور روک لیا گیا۔

مزید خبریں :