دنیا
04 جنوری ، 2016

مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کی 8 گاڑیاں نذر آتش

 مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کی 8 گاڑیاں نذر آتش

مقبوضہ بیت المقدس.......فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس کی الثوری کالونی میں یہودی شرپسندوں نے رات کی تاریکی میں گھروں کے باہر کھڑی 8فلسطینی کاورں کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔

گاڑیاں جل کر خاکستر ہوگئیں۔اسرائیلی ریڈیو کے مطابق نامعلوم یہودی شرپسندوں نے سات فلسطینی گاڑیاں الثوری کالونی میں جبکہ ایک گاڑی ایک دوسرے مقام پر پٹرول چھڑک کر نذر آتش کی گئی۔ریڈیو رپورٹ کے مطابق اسرائیلی پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں تاہم کسی مشتبہ یہودی آباد کار کو حراست میں نہیں لیا جا سکا ہے۔

ریڈیو رپورٹ کے مطابق کاروں کو نذر آتش کرنے میں ملوث افراد کی نشاندہی نہیں کی جاسکی ہے تاہم ماضی کے واقعات کے تناظر میں اس کارروائی میں بھی یہودیوں ہی کا ہاتھ بتایا جاتا ہے جو ماضی میں فلسطینیوں کی املاک پر اسی نوعیت کے حملے کرتے رہے ہیں۔

مزید خبریں :