دنیا
04 جنوری ، 2016

ایران پر پابندیوں سے پہلے مزید وقت درکار ہے، امریکا

ایران پر پابندیوں سے پہلے مزید وقت درکار ہے، امریکا

واشنگٹن........ قومی سلامتی کے نائب مشیر بین رہوڈز نے کہا ہے کہ امریکہ کو ایران کے بلیسٹک میزائل پر پابندیاں عائد کرنے سے پہلے مزید وقت درکار ہو گا۔

ہوائی میں جہاں صدر براک اوباما چھٹیاں گزار رہے ہیں،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ایران کے بلیسٹک میزائل سے متعلق پابندیاں عائد کرنے سے متعلق کسی پیش رفت سے قبل ہمیں مزید وقت درکار ہوگا۔ اضافی اقدامات جن کے بارے میں امریکہ غور کر رہا ہے اس کی بنیاد ایران کی طرف سے کسی منفی ردعمل کی وجہ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ ایران کے صدر حسن روحانی نے جمعرات کو اپنے وزیر دفاع کو نئی امریکی پابندیوں کی دھمکی کے برخلاف ایران کے میزائل پروگرام کو وسعت دینے کی ہدایت کی تھی۔امریکا کا کہنا ہے کہ گزشتہ جولائی میں جوہری پروگرام کو محدود کرنے کے معاہدے کے بعد ایران دو بار (اکتوبر اور نومبر )میں میزائلوں کے تجربے کر چکا ہے۔جوکہ سلامتی کونسل کی قرارداد کی خلاف ورزی ہے۔

مزید خبریں :