دنیا
04 جنوری ، 2016

اشرف غنی کا مودی کو فون، پٹھان کوٹ حملے پر اظہا رافسوس

اشرف غنی کا مودی کو فون، پٹھان کوٹ حملے پر اظہا رافسوس

کابل........افغانستان کے صدر اشرف غنی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو فون کرکے پٹھان کوٹ میں بھارتی ایئر بیس پر حملے پر اظہارا فسوس کیا۔

اس موقع پرافغان صدر نے مودی کو مزار شریف میںبھارتی قونصل خانے پر ہونے والے حملے کے بارے میںتفصیلات سے آگاہ کیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اشرف غنی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو مزار شریف پر ہونے والے حملے کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔

بات چیت کے دوران دونوں رہنماوں نے دہشتگردوں کیخلاف مل کر جدوجہد کرنے پر اتفاق کیا۔

مزید خبریں :