04 جنوری ، 2016
بغداد ........ عراقی دارالحکومت بغداد کے جنوبی علاقہ حیلہ میں دو مسجدوں پر بم حملے ہوئے ۔
پیر کو ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق یہ بم حملے سعودی عرب میں شیعہ عالم دین کی سزائے موت کے بعد ہوئے ۔ عراقی پولیس کے مطابق فوجی وردیوں میں ملبوس افرا دکے دو گروپوں نے رات گئے یہ حملے کئے ۔
دریں اثناءسکندریہ نامی علاقہ میں ایک موذن کو بھی اس کے گھر کے قریب گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔