کاروبار
05 جنوری ، 2016

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں ایک بار پھر کمی

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں ایک بار پھر کمی

اسلام آباد...... عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں ایک بار پھر کمی ہو گئی۔ ایشیائی مارکیٹ میں کل خام تیل کی قیمت میں معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا اور یہ تیزی ایک دن بھی برقرا نہ رہ سکی۔

امریکی بنچ مارک ڈبلیو ٹی آئی کے فروری کے سودے 28سینٹ کمی سے 36ڈالر 76سینٹ میں ہوئے۔ دوسری جانب یورپی مارکیٹ میں برینٹ نارتھ کے سودے 6سینٹ کمی سے 37ڈالر 22سینٹ میں ہوئے۔

ماہرین کے مطابق سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی، چین کے کمزور اقتصادی اعداد و شمار اور تیل کی پیداوار میں کمی نہ کرنا تیل کی قیمت میں کمی کی وجوہات ہیں۔

مزید خبریں :